Advertisement

ملک کو ترقی اور دفاع کی یکساں ضرورت ہوتی ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی اور دفاع کی یکساں ضرورت ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو تاریخی ترقیاتی اور دفاعی بجٹ دے کر ملک کو مظبوط بنیادیں دیں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ مستحکم سیاست ہی مظبوط معیشت دیتی ہے اور مظبوط معیشت مظبوط دفاع کی ضامن ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن  سیاست میں فوج کی مداخلت کیخلاف ہے لیکن دفاع پاکستان کے تقاضوں سے غافل نہیں۔

واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ تقریروں کی کوئی حیثیت نہیں،عوام بدترین مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ووٹر لسٹ ایکشن کمیشن کی پراپرٹی ہے،حکومت نے آزاد اور منصفانہ الیکشن پر حملہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا تھا کہ حکومت کو 20 سے 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے تھا۔ سرکاری ملازمین نے کل احتجاج کیا اسکی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 3 حکومت کے پاس ترقیاتی پلان نہیں ہے، 3 سال میں افراط زر کو آسمان پر پہنچا دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی مخالف نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version