اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈھائی برس میں اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی، سازشی عناصر پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں انتشار ہے، مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملاً اقدامات کئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔
عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، ڈھائی برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت عوام سے کئے وعدے نبھا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023ء تک پورے نہیں ہوں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصو صی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی تھی۔
سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں جو پائیدار کام کئے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دیا ہے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔
سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر شو بازی کی گئی، ہم نے اس غلط کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News