Advertisement

لکڑی چوری جیسی سرگرمیوں پر نو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، سبطین خان

صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ لکڑی چوری جیسی سرگرمیوں پر نو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں نئے نیشنل پارکس کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ہونے والی شجرکاری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے سرکاری زمینوں پر شجرکاری کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سبطین خان نے کہا کہ جنگلات کی مانیٹرنگ کا نظام مزید موثر کیا جائے۔

Advertisement

وزیر جنگلات نے یہ بھی کہا کہ فاریسٹ گارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر جدید سمارٹ فون، موٹر سائیکل اور اسلحہ مہیا کیا جائے۔

سبطین خان نے محکمہ کے افسران کو سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایات کیں۔

صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی ڈومین میں ہونے والی سرگرمیاں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائیں، سوشل میڈیا کے موثر استعمال سے شجرکاری کی ترغیب بڑے پیمانے پر کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری جنگلات، صوبائی سیکرٹری جنگلات، جنوبی اور وسطی پنجاب کے سیکرٹریز، تمام چیف کنزرویٹرز سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version