پشاورزلمی کا اسلام آبادیونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔
So @IsbUnited will be batting first in this crucial match. They and @PeshawarZalmi nearly put up 500 last time, what will their starting XIs pull off today? #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #IUvPZ pic.twitter.com/Q9Sw1EUyXX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 22, 2021
زلمی کی ٹیم کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، جونو ویلز، شعیب ملک، روومین پاول، شرفین ردرفرڈ، احمد بٹ، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران پر مشتمل ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، عثمان خواجہ، کولن منرو، محمد اخلاق، آصف علی، افتخار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ بولرز اچھا پرفام کر رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ہدف کے تعاقب میں بیٹسمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

