Advertisement

فیروز خان نے علیزے شاہ کے حق میں آواز بلند کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کے حق میں آواز بلند کر لی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکار یاسر نواز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار یاسر علیزے شاہ کے بارے میں بات کررہے اور بتا رہے ہیں کہ اُنہیں اداکارہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانا پڑا تھا۔

اداکار فیروز خان نے یاسر نواز کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کیا ہے اور میرا تجربہ کافی اچھا ثابت ہوا۔

Advertisement

اداکار فیروز خان نے کہا کہ علیزے شاہ ابھی نوجوان اداکارہ ہیں اور اُن کی فیملی اور دوستوں میں سے کسی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لہٰذا اُنہیں ابھی بہت کچھ سکھانا ہے جس میں تھوڑا وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں انڈسٹری میں آیا تھا تو مجھے بھی کچھ لوگوں کی جانب سے بہت تنگ کیا گیا تھا۔

 جبکہ میرے خاندان کا تو پہلے سے ہی شوبز انڈسٹری سے تعلق تھا۔

اداکار نے مزید لکھا  کہ نامور فنکاروں کی جانب سے انڈسٹری کے نوجوان اداکاروں پر تنقید کرنا درست نہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی  میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version