Advertisement

زراعت تمام صوبوں کی طرح سندھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ زراعت تمام صوبوں کی طرح سندھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری نے لوٹی دولت سے جعلی اکاؤنٹس اور سوئٹزرلینڈ میں محل بنائے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے منی لانڈرنگ کی۔

فرخ حبیب  نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں غربت، کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کون سا کارنامہ سر انجام دیا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ بلاول بتائیں سندھ کے عوام کو مفت علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دے رہے۔

Advertisement

فرخ حبیب کا ہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دور میں فصلوں کی گروتھ اوسطا 1.25اور آبادی کی گروتھ 2 فیصد تھی، پرچی چیئرمین سندھ میں ذخیرہ اندوز مافیا کےخلاف ایکشن لیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت تمام صوبوں کی طرح سندھ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔

 فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ سب سے زیادہ مہنگا20 کلو آٹا کا تھیلا کراچی میں فروخت ہورہا ہے، جس صوبے میں چوہے 14 ارب کی گندم کھاگئے وہاں حکمراں کتنے کرپٹ ہوں گے؟

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سندھ میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے بجائے کم کیوں ہوگئی؟زرداری کے فرنٹ گروپ اومنی گروپ نے 11 شوگر ملز لگائی، شوگر ملز کی وجہ سے سندھ میں کاٹن ایریا پرگنے کی کاشت شروع ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version