ترک شہری نے ٹریفک جام کا انوکھا حل نکال لیا

ترکی میں ایک شہری نے دفتر سے گھر جانے کے دوران ٹریفک جام سے بچنے کا انوکھا حل نکال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک شہری چنگیز کو دفتر سے گھر جانے کے لئے نہ ٹریفک کی جھنجھٹ ہوتی ہے اور نہ بس وغیرہ میں سیٹ کی تلاش کرنے کی۔
[amazonad category=”Electronics”]
چنگیز کا کہنا ہے کہ2 ہزار فٹ بلندی سے زمین تک پہنچنے میں 4 منٹ لگتے ہیں جبکہ کار 40 منٹ لیتی ہے اور کیبل کار سے یہ سفر 25 منٹ میں طے ہوتا ہے۔
چنگیز اپنے اس ایڈونچر کی ویڈیوز اور تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چنگیز خود ایک کیبل کار کمپنی کے مینیجر ہیں لیکن دفتر سے گھر واپسی پر وہ ونگ سوٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News