اٹلی میں فیشن شو کا آغاز

کورونا وبا کے بعد اٹلی میں فاری برانڈ کے جانب سے فیشن شو منعقد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خب رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں فیشن شو کا اہتمام فاری برانڈ نے کیا ہے۔
فیشن شو میں شریک شرکا ماسک پہنے ہوئے تھے اور نسبتاً زیادہ فاصلے پر بیٹھے۔
اٹلی میں کورونا وبا کے بعد یہ کسی بھی بڑے برانڈ کا ایسا پہلا شو ہے جس میں ماڈلز کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کے باعث کاروبار، کھیلوں کی سرگرمیاں سمیت متعدد ایونٹس منسوخ کردیے گئے تھے۔
تاہم اب مختلف ممالک میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے اور ایس او پیز کے تحت معمولات زندگی بحال کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

