Advertisement

نااہل لیگ کو ایک ہی جواب ہے این آر او نہیں ملنے والا، شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کے تمام پروپیگنڈے کا ایک ہی جواب ہے این آر او نہیں ملنے والا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ متعدد بار فرار ہونے والے آج پارلیمان سے بھی مفرور ہوئے ،عوامی بجٹ کو پاس ہوتا نہ دیکھ سکنے والے آج پارلیمنٹ سے غائب تھے۔

حکومت نے پہلی بار گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان کیا ہے،1000سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کر کے ساڑھے 12 فیصد کر دیا ہے،850  سی سی والی گاڑیوں پر شرح 5 فیصد کر دیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں بجلی کا بل 30 کروڑ ادا کیا گیا اور تنخواہوں کی مد میں 12 کروڑ روپے ادا کیے جانے کے بعد تین ماہ کا خسارہ 14 کروڑ روپے ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سبسڈی کی مد میں تقریباً ساڑھے 7 کروڑ روپے یومیہ ادا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version