Advertisement

سندھ اسمبلی اجلاس ،پی ٹی آئی ارکان چارپائی لے کر ایوان میں آگئے

سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا، تحریک انصاف کے ارکان رابستان خان چار پائی لے کر ایوان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت مانگی لیکن انھیں اجازت نہ ملی جس پر پی ٹی آئی ارکان نے بھرپور احتجاج شروع کر دیا۔

احتجاج کے دوران اسپیکر نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن ان کی ایک نہ چلی۔

اسمبلی میں اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہوئی جب اپوزیشن ارکان بطور احتجاج چارپائی اور بستر ایوان میں لے آئے، اسپیکر سندھ اسمبلی ارکان کو تحمل مزاجی سے کام لینے کی ہدایت کرتے رہے مگر حکومت و اپوزیشن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی۔

Advertisement

بعد میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ایک قرارداد پیش کی کہ اپوزیشن ارکان کو ایوان میں بولنے کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version