Advertisement

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو کوالیفائی کرانا ہمارا ہدف ہے، خواجہ جنید

چئیرمین قومی ہاکی سیلیکشن کمیٹی اولمپئن منظور جونئیر اور ہیڈکوچ خواجہ جنید نے لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو کوالیفائی کرانا ہمارا ہدف ہے۔

پریس کانفرنس کر دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 20 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہر ماہ کے آخری ہفتے میں فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔

6 کھلاڑی اے، 6  بی اور 8 کھلاڑی سی کٹیگیری میں شامل کئے جائینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تربیتی کمپ میں مدعو کئے گئے 30 میں سے 20 کھلاڑی کو سنٹرل کنٹریکٹ دینگے ،  سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی پابند ہونگے کہ وہ قومی فرائض کو ترجیح دیں۔

خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی لیگ کھیلتے ہیں اور کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنتے وہ بھی سیلیکشن کے لئے اہل ہونگے، کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کے لئے اپنی دستیابی ظاہر کرنا لازمی ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اے کٹیگری  کے کھلاڑی کو پچاس ہزار، بی کو چالیس ہزار اور سی کو تیس ہزار ماہانہ ملے گے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version