Advertisement

گٹکے کی لت نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

دلہن نے عین شادی کے وقت گٹکا کھانے والے دلہے سے ‏رشتہ ختم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع بالیا میں پیش آیا ہے۔

بھارت کی ریاست اترپردیش میں بارات لے کر آنے والے دلہے ‏کو گٹکے کی لت کی وجہ سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

دلہا اور دلہن شادی کے لیے پہنچ چکے تھے اور اس ہی دوران ‏دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو گٹکا کھاتے ہوئے دیکھ لیا۔

عین شادی کے وقت دلہن نے شادی کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی۔

Advertisement

 دلہن نے اہلِ خانہ ‏کو بتایا کہ وہ گٹکا کھانے والے شخص سے شادی نہیں کر سکتی۔

دونوں خاندانوں نے دلہن کو منانے کی کوشش کی تاہم اس کا اٹل فیصلہ تبدیل نہ ہو سکا۔

اس ہی وجہ سے ‏باہمی رضامندی سے دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف واپس کرنے کا فیصلہ ‏کیا۔

اس حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ گٹکے کی وجہ سے لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا اور بارات لے کر ‏آنے والے لڑکے کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version