Advertisement

دنانیر مبین کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار بھی مقبول ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

دنانیر مبین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگارم پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

مزید پڑھیں

سائرہ یوسف نے ناقدین کو جوب دے دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے ناقدین کو جواب...

پاوری گرل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ سورج کی پڑنے والی روشنی اداکارہ کے حسن میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

دنانیر مبین کی تصویر کو انسٹاصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی کمنٹ میں ان کی خوبصورتی کی تعریفوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

Advertisement

گزشتہ دن پاوری گرل نے عاطف اسلم کا سلام عاجزانہ گا کر سب کے دل جیت لئے  تھے،تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنانیر کی آواز کو بے حد پسند کیا گیا۔

دنانیر نے اپنے انسٹاگرام  پر ویڈیو ریکارڈ کر کے اپلوڈ کی جسے دیکھتے دیکھتے بے شمار لوگوں نے لائیک کیا۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم بھی اپنے کلام “مصطفی ؐجان رحمت” پر خوب داد سمیٹ چکے ہیں۔

 دوسری جانب پاوری گرل دنانیرنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ملین یعنی دس لاکھ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں کراچی کے ساحل پر اپنی بہن اور دوستوں کے ہمراہ جشن منانے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

پاوری گرل نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ پوسٹ میری انسٹا فیملی کے لیے ہیں، میرے پاس آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔‘

دنانیر نے لکھا کہ ’مجھے سپورٹ کرنے اور ڈھیر سارا پیار دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ کیونکہ آپ کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔‘

Advertisement

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ کچھ دن پہلے تک میرے انسٹا فالوورز کی تعداد بہت کم تھی اور اب میرے فالوورز 13 لاکھ ہیں اور میں یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں۔

پاوری گرل نے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ ’مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version