Advertisement

پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ افغان امن عمل کی حالیہ پیش رفت، دو طرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کی ثقافت، مذہب اور تاریخی لحاظ سے مشترکہ اقدار ہیں، دونوں ممالک کے پاس جیو اسٹریٹجک اہمیت، دو طرفہ تعاون سے مشترکہ فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  مزید کہا کہ پاک فوج دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

قبل ازیں آذربائیجان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، وزارت دفاع آمد پر چاک و چوبند فوجی دستے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version