جنوبی ایشیا میں امن و استحکام وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے، فیاض الحسن چوہان

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی پہلی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب پاکستان ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کو اڈے نہ دینے کے دو ٹوک جواب نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کو ہی مسئلہ افغانستان کا حل قرار دیا، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی پہلی ترجیح ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکہ کو اڈے اور ڈرون آپریشنز کی اجازت نے ملک کے امن کو تباہ کیا، وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ملکی وقار اور خود مختاری کو مقدم رکھا ہے۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان نے قیام امن کے لئے ستر ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو بتا دیا کہ اب پاکستان “ڈو مور” کے مطالبوں پر نہیں جھکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

