Advertisement

این سی او سی: 30 جون تک تمام ملازمین کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت

این سی او سی

این سی او سی نے 30 جون تک تمام ملازمین کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ہے جس میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران ماس ویکسینیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم کو تین حکمت عملی کے تحت کیا جائے گا۔

این سی او سی نے یہ بھی کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں بطور فریضہ ویکسینیشن کی حکمت عملی شامل ہو گی۔

Advertisement

اجلاس میں سینماز پر عائد پابندی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے ہفتے میں دو روز بین الالصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر 50 فیصد گنجائش کو 70 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

اجلاس میں ماسک پہننے کے حوالے سے این سی او سی کی دیگر پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

این سی اوسی نے  ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم 3 حصوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،ویکسینیشن کا عمل سرکاری اور غیرسرکاری ملازمین کے لئے لازمی ہوگا۔

Advertisement

این سی او سی نے کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی اوسی نے کہا کہ چھٹی کے دن کا انتخاب صوبہ اپنی مرضی سے کرے گا۔

این سی او سی نے ان ڈور جم کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جم کے تمام ممبرز کے لئے کورونا ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن سینٹرز اب اتوار کو بند رہیں گے۔

18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے 11 جون سے واک ان ویکسینیشن کی ہو گی جبکہ ویکسینیشن سینٹرز 11 جون سے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

این سی او سی نے دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دے دی ہے۔

Advertisement

اجلاس میں ہفتے میں 2 روز بین الالصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 50 سے 70  فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

این سی او سی کے فیصلوں کا اطلاق 15 جون سے ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version