Advertisement

دوران پرواز بار بار شرمناک حرکت ، فضائی عملے نے خاتون کو باندھ دیا

دورانِ پرواز بار بار ایک خاتون نے شرمناک حرکت کی جس کی وجہ سے خاتون کو فضائی عملے نے باندھ دیا۔

سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز میں سوار ایک خاتون کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آخر کیوں فضائی عملے نے خاتون کو سیٹھ پر باندھنے کا ارادہ کیا۔

فضائی عملے نے خاتون کو سیٹھ پر باندھنے کی شرمناک تفصیل بتا دی ہے۔

فضائی عملے نے بتایا کہ یہ خاتون روس کے ایک اندرون ملک پرواز میں سوار تھی اور  دوران سفر متعدد بار کپڑے اتار کر برہنہ ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

Advertisement

 عملے کے بار بار روکنے پر بھی خاتون غیر مناسب حرکت کرنے سے باز نا آئی تو مجبوراً فضائی عملے نے یہ فیصلہ کیا کہ خاتون کو سیٹ کے ساتھ باندھ دیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پرواز روس کے شہر ولادی ووستوک سے روانہ ہوئی تھی اور اڑان بھرنے کے 15منٹ بعد ہی اس 39سالہ خاتون نے یہ شرمناک حرکت شروع کر دی تھی۔

اس کے علاوہ ہوائی جہاز کے اڑتے ہی خاتون جہاز میں ادھر اُدھر بھی گھومنے لگی تھی۔

 جب عملے کے افراد نے اسے بے مقصد گھومنے سے روکا اور اپنی سیٹ پر بیٹھنے کو کہا تو اس نے جھگڑا شروع کر دیا اور جھگڑے میں ہی اپنے کپڑے اتارنے شروع کر دیئے۔

تاہم سائبیریا کے شہر نووسیبیرسک میں جب پرواز نے لینڈنگ کی تو خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version