Advertisement

وکلاء کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل سے پاکستان بار کونسل اراکین اور ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہر شعبہ میں ٹیکنالوجی کو اہمیت حاصل ہے، ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں کے ساتھ چلنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ایسا انتخاب چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شفاف انتخابات کا ضامن ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وکلاءکو الیکٹورل ریفارمز پر اپنی رائے دینی چاہیے۔ راولپنڈی، ملتان، اسلام آباد بار کونسلوں کی طرح فیصل آباد بار کونسل بھی اپنے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کے لئے ای وی ایم سے استفادہ کر سکتی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا مفاد ہم سب کے لئے مقدم ہے، بار ایسوسی ایشنز قومی ایشوز پر اپنا قائدانہ کردار ادا کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وکلاءکا معاشرے میں کلیدی کردار ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ان کا روشن کردار ملکی تاریخ کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی تجویز پر ضرور غور کریں گے، وکلاءکو وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر شہباز گل نے کہا کہ وکلاءکے مسائل سے آگاہ ہیں، بار ایسوسی ایشن اپنی سفارشات مرتب کرے، لوکاسٹ ہاﺅسنگ سکیم میں وکلاءکو میرٹ پر گھر فراہم کئے جائیں گے۔

ملاقات میں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی عمل داری میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، قومی سطح کے معاملات میں بار ایسوسی ایشن اپنا قائدانہ کردار ادا کرے گی۔

ملاقات کرنے والوں میں پاکستان بار کونسل کے رکن اشتیاق اے خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر اختر علی ، سیکریٹری خرم اعجاز گالوں ، ممبران فرخ گل ایڈووکیٹ، ملک خالد شفیق، خالد اعوان اور کنوینر ظفر اقبال منگن ، آئی ایل ایف فیصل آباد کے صدر جاوید شریف اور سیکریٹری فائنانس آئی ایل ایف فیصل آباد منصور بٹ شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version