نیب کےحقائق ایک دن عوام کےسامنےآئیں گے، شاہد خاقان عباسی

انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے نیب کےحقائق ایک دن عوام کےسامنےآئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایل این جی ٹرمینل سے3 سالوں میں 234 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے چیئرمین نیب مدت میں توسیع کیلئے ہاتھ پیرماررہے ہیں، چیئرمین نیب کواب بھی شرم نہ آئےتومیں کیاکہہ سکتا ہوں۔
انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع چاہتےہیں،:چیئرمین نیب عمران خان کےتابع ہیں، چیئرمین نیب کو حکومت کے کیس نظرنہیں آتے۔
مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب تماشا لگانا چھوڑدیں چیئرمین نیب میں شرم ہےتوجعلی کیس ختم کردے۔
شاہد خاقان عباسی نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ شوگراسکینڈل میں ایف آئی اے کی رپورٹ چیئرمین نیب کونظرنہیں آئی؟
ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کےگواہ نےاپنےادارے کےخلاف بیان دیا ہے، ایل این جی ٹرمینل کاکیس ڈھائی سال سےچل رہا ہے، ایل این جی ٹرمینل میں48ارب روپےکےنقصان کاکیس ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سرکاری گواہ نےبیان دیاٹرمینل سےکوئی نقصان نہیں ہوا، بجٹ کےاہداف 12 سے 15 فیصد مہنگائی کی بنیاد پربنائے گئے ہیں، مہنگائی ہوگی توبجٹ کےاہداف پورےہوں گے
مسلم لیگ ن کے رہنما نےکہا کہ ادارہ شماریات کووزارت خزانہ کےماتحت کیا جارہا ہے، جھوٹ چھپانےکیلئےادارہ شماریات کی خودمختاری ختم کی جارہی ہے، وزیراسمبلی میں جھوٹ بول کرچلےجاتے ہیں، وفاقی وزیرنےکہاہمیں معلوم ہی نہیں بجٹ میں کیا تھا۔
شاہدخاقان عباسی نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرکوعلم نہیں تھا توکابینہ نےبجٹ کیسےپاس کرالیا؟
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں دکھاتےکچھ ہیں اورپاس کچھ کراتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کوئی شرم اورحیا ہےتو تماشے بند کردیں، دباؤکی وجہ سےتماشے بند نہیں کرسکتے تو کیمرے لگا کرسب کودکھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

