Advertisement

ویکسینیشن سینٹرز کی ٹائمنگ تبدیل

ویکسینیشن

لاہور میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی ٹائمنگ تبدیل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی ٹائمنگ تبدیل کر دی گئی، تمام سینٹرز صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلیں گے۔

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کل ویکسینیشن سینٹرز بند ہوں گے صرف ایکسپو سینٹر کھلا رہے گا جبکہ اتوار کو تمام سینٹرز بند ہوں گے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ عام دنوں میں سینٹرز 8 بجے سے 6 بجے تک کھلے رہے گے۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  صوبے بھر میں ویکسین کا کافی اسٹاک موجود ہےتاہم شیڈول میں تمام شہروں اور ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین لگاناچکی کافی تعداد کی موجودگی کا ثبوت ہے ۔

Advertisement

ترجمان پرائمری ہیلتھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتوار کے روز سینٹرز کو صفائی اور ڈس انفیکشن کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ دو دن سنٹرز کو بند رکھنےوالی  خبر بھی مکمل طور پر من گھڑت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی من گھڑت اور بے بنیاد خبر پر یقین کرنے سے پہلے تصدیق لازمی کریں یا کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے پرائمری ہیلتھ یا سوشل میڈیا ہیلپ لائن  سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
Next Article
Exit mobile version