Advertisement

ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے، شہبازشریف

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی نااہلی کاایک اور ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے کورونا ویکسین کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کریں۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر  نے کہا کہ22 کروڑ عوام کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے، چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جائے۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر  کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بار بار خبردار کیا کہ عوام کی زندگیاں موذی وائر سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت ویکسین کی بکنگ کرائی جائے۔

Advertisement

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویکسین کے فراہمی کے معاملے میں وہی کچھ ہورہا ہے جو ایل این جی کی فراہمی کے معاملے میں ہوا تھا، آٹا چینی دوائی کے معاملے میں جس طرح مفادپرستوں نے جیبیں بھریں کورونا ویکسین میں وہی کچھ دوہرایا جارہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر  نے کہا کہ عوامی سرمائے کی چوری انتہاء پر ہے اور عوام کو خدمات کی فراہمی صفر ہے۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی چوری، نااہلی اور بدانتظامی کی سزا عوام کو مل رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نھے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ عوام کی زندگی کے معاملے میں حکومت مجرمانہ غفلت کا سنگین ترین مظاہرہ کررہی ہے،1200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکج پر کرپشن کے سنگین سوالات نے صورتحال پہلے ہی گھمبیر بنا رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version