Advertisement

حکومت شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کورونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، عمر ایوب، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور نے ویکسین کیلئے دوست ممالک سے کریڈٹ لائن کیلئے رابطوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

 اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ویکسین کی پیشگی سپلائیز کیلئے فوری ادائیگیوں کا دباؤ بھی موجود ہے۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر اقتصادی امور کو ہدایت دی کہ دستیاب کریڈٹ لائن کے ذریعے ویکسین کی سپلائی یقینی بنائیں۔

 وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، فنانس ڈویژن ادائیگیوں کیلئے تمام تر تعاون یقینی بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version