Advertisement

پاکستان کی خوشحالی، ترقی کا دارومدار آئین کی حکمرانی پر ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا دارومدار آئین کی حکمرانی پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1947 کے بعد کون کہہ سکتا تھا کہ یہ ملک 25 سال بعد دولخت ہوجائے گا، ہم نے 1947 کے بعد پاکستان کو آئین کے مطابق نہیں چلایا۔

احسن اقبال نے کہا کہ  ہم نے پاکستان کے لوگوں کے ووٹ کی عزت نہیں کی ، پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے، ہماری جہدوجہد یہ ہے کہ آئین کے مطابق اس ملک میں نظام چلائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ آزاد ہو، ہر ادارہ دائرے میں رہ کر کام کرے، آئین کا کوئی ایک نہیں تمام آرٹیکل سپریم ہیں، ن لیگ تمام صحافیوں کے لئے آواز اٹھاتی ہے، کسی صحافی پر تشدد ہوگا تو اسکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے دفتر میں حکومتی وزراء کے گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں، چیئرمین نیب کو ابھی اجازت نہیں ہے کہ انہیں گرفتار کرے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ  وزیراعظم کی جانب سے ابھی گرفتاری کی اجازت نہیں دی گئی،جب الیکشن قریب آئیں گے تو پھر وزیراعظم گرفتاری کا ناٹک کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے 2 یا 4 وزراء کو جیل میں  پھینکیں گے،وزیراعظم پھر کہیں گے دیکھیں میں نے اپنے وزراء کو بھی نہیں چھوڑا، وزیراعظم صرف اور صرف اس ڈارامے کے لئے رکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک عام آدمی کو ان معیشت کے اعداد و شمار سے کیا لینا ہے،ن لیگ کے 5 سال کے دور میں چینی 52 سے 54 روپے کلو تھی جبکہ آٹا 34 سے 36 روپے کلو تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version