Advertisement

بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں، عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ٹیم نے پائیدار ترقی کے لئے دورس اقدامات کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے ملک میں معیشت حقیقی معنوں میں مضبوط ہوگی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران غیر مہذب اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن کے پاس اس بہترین بجٹ پر تنقید کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں غریب طبقے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا بلکہ بجٹ میں عام عام آدمی کو ریلیف اور سہولتیں دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے عوام دوست اور غریب پرور بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

واضح رہے کہ آج اپوزیشن کے شور شرابے میں پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش ہوا۔

وزیر خزانہ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا اس بار غریب کو مکمل پیکج دیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فی صد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، کم سےکم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 40 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، ترقیاتی فنڈ 600 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر دیا گیا، کراچی بحالی منصوبے کے لیے وفاق 98 ارب روپے دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version