Advertisement

شہر قائد ڈکیتوں اوراسٹریٹ کرمنلوں کی آماجگاہ بننے لگا

کراچی شہرمیں آئے روز رونما ہونےوالی ورداتوں کی وجہ سے یہ شہر کرمنلوں کی آماجگاہ بننے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ملزمان پولیس وردی میں ملبوس ہوکر گھروں کا صفایہ کرنے لگ گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے، پولیس یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے والے ملزمان سے ویسٹ پولیس پریشان ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں واقع گھر پر پولیس کے یونیفارم میں ملبوس 6 ملزمان نے دھاوا بول دیا اور گھر کے رہائشیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان گھر سے تین تولہ سونا، موبائیل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Advertisement

عینی شایدین کا کہنا ہے کہ پولیس کے یونیفارم میں ملبوس ملزمان پولیس موبائل میں آئے تھے۔

 اس کے علاوہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح فجر کے وقت میں ہوا ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version