اداکارہ بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ ادا

معروف سینیئر اداکارہ بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان شاہد کی والدہ اور فلم، ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج کی مشہور اداکارہ بیگم خورشید شاہد طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں مرحومہ کے اہلخانہ اور شوبز شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ڈیفنس فیز 2 میں واقع مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین فیز 7 کے قبرستان میں ہوئی۔
واضح رہے بیگم خورشید شاہد آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی عہدیدار بھی تھیں جنہیں 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News