Advertisement

پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے، عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ اور انصاف پر کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 25 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں جبکہ ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےیہ بھی کہا کہ ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔

Advertisement

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس اور انتظامیہ کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے، جلد لاہور میں انصاف لا ئرز فورم کا گرینڈ کنونشن بلایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء برادری کو ہیلتھ کارڈز بھی دئیے جائیں گے اور وکلاء برادری کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version