وفاق اپنے صوبوں کو نظرانداز نہیں کرتا، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاق اپنے صوبوں کو نظرانداز نہیں کرتا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے گلشن اقبال اور گلستان جوہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اسد عمر نے کہا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے لیکن کراچی کی گلیوں کو دہائیوں سے نظرانداز کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ کہتے ہیں وفاق کراچی میں ترقیاتی کام کیوں کرارہا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ درست کہتے ہیں گلیوں میں کام کرانا وفاق کا کام نہیں لیکن اگر صوبہ کام نہیں کریگا تو وفاق کو مجبوراً گلیوں میں کام کرنا پڑیں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

