الیکشن کمیشن خود مختار اور ایک آئینی ادارہ ہے، نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار اور ایک آئینی ادارہ ہے پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن اور اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے فواد چوہدری کے بیان کو الیکشن کمیشن پر حملہ قرار دے دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی شفاف انتخابات کے لئے پارلیمان کے ذریعے قانون سازی کی مکمل حمایت کرتی ہے، قانون سازی کی آڑ میں غیر قانونی طور پر آرڈیننس کا اجرا اور بلز بلڈوز کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے نااہل حکومت کے انتخابی نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کو بےنقاب کیا اس طرح کے بیانات دیکر الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت کے الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی، الیکشن کمیشن پر حملا ناقابل قبول ہے، اوورسیز پاکستانیز محبِ وطن ہیں انکے لئے قانون سازی کرنی ہے تو پارلیمان کے ذریعے کریں۔
نفیسہ شاہ کا کہنا یہ بھی ہے کہ نااہل حکومت کی اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دلانے کی نیت ہوتی تو رات کے اندھیرے میں آرڈیننس جاری کرنے کی بجائے شفاف طریقے سے قانون سازی کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی نظر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیز کی جیب پر رہی اور انہیں چندے کے لئے استعمال کیا، اب بھی نااہل حکومت ووٹ کا چکمہ دے کران سے پیسے بٹورنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اوورسیز کے لئے ایک آئینہ راستہ تیار کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

