Advertisement

معاشی استحکام کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا، عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنے ادوار میں معیشت سے کھلواڑ کرنے والے معاشی استحکام پر اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ معاشی اشارئیے بہتر ہونے پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو تباہ حال معیشت ملی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے معیشت کو درست ٹریک پر ڈال دیا ہے۔

Advertisement

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستحکم معیشت پر اپوزیشن کا مسلسل رونا منافقت اور دوغلہ پن ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصو صی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی تھی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں جو پائیدار کام کئے ہیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دیا ہے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر شو بازی کی گئی، ہم نے اس غلط کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version