Advertisement

کامیاب جوان پروگرام سے11 ہزار سے زائد نوجوانوں نے روزگارحاصل کرلیا ہے، عثمان ڈار

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے11 ہزار سے زائد نوجوانوں نے روزگارحاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے بانی عثمان ڈار نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے سے ملنے والی رقم میں خیبرپختو نخواہ کے رہائشی محمد نواز کی ڈاکیومنٹری ویڈیو شئیر کی جس میں محمد نواز نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود بھی خوبصورت ہیں اور ان کا دل بھی خوبصورت ہے، پہلے بھی حکومتیں دیکھیں مگر کسی نے غریب کا احساس نہیں کیا، پہلی بار کسی حکومت نے غریب کے بارے میں سوچا۔

ویڈیو میں محمد نواز نے بتایا ہے کہ بہت عرصے سے روزگار کی تلاش میں تھا مگر وسائل نہیں تھے، حکومت نے پیسے دئیے تو اپنا روزگار کا مسئلہ حل ہو گیا، عمران خان سے پیار ہے، کامیاب جوان ٹیم اور وزیراعظم کے شکرگزار ہیں۔

ویڈیو میں عثمان داڑ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا مشن پورا ہو رہا ہے، نوجوانوں کو برسر روزگار دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، نوجوانوں کو برسر روزگار دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو میں انھوں نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ بھی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم تیز کرنے کے خواہشمند ہیں، انشااللہ چند ماہ میں رقم کی تقسیم کو دوگنا کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version