Advertisement

مارکیٹ یا دکان والے ہمارے دشمن نہیں، ناصر حسین شاہ

صوبائِی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مارکیٹ یا دکان والے ہمارے دشمن نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائِی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو انتظامیہ کے رویے کی شکایت ہے، تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پولیس اہلکاروں کو معطل اور کچھ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اپنا سمجھتے ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لئے فیصلے کیے ہیں، کوئی بھی فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔

صوبائِی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ دکانیں آج رات 8 بجے تک کھلیں گی، پولیس 6 بجے کے بعد دکانیں بند کرنے سے متعلق ہراساں نہیں کرے گی اور پیر سے شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی کھولیں گے، نہیں چاہتے کہ کسی کا معاشی قتل ہو۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی باتیں غلط لی جارہی ہیں جبکہ میاں نواز شریف اور ان کی فیملی پر کیسز سیاسی انتقام ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کو بھی ضمانت مل گئی، بلاول بھٹو نے ایک موازنہ کیا ہے۔

صوبائِی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ ابھی کنویٹ نہیں ہیں، ابھی تک حراست میں ہیں۔

 ناصر حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے ساتھ دیکھا جائے کیسا رویہ رکھا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے کیسز سندھ سے ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔

صوبائِی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ مرکز جو دعویٰ کر رہا ہے کہ ہم نے ریکارڈ قائم کرلیا ہے،  جھوٹے اعداد و شمار آپ کے سامنے ہیں، اگر یہ فگر سچے ہیں تو عام آدمی کیوں پریشان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version