Advertisement

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے معصوم شاہ کالونی ، کالا پل ،چنیسر گوٹھ اور محمود آباد میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔

کارروائی کے نتیجے میں انتہائی مطلوب منشیات فروش  کے 5 ملزمان ولی داد ، اللہ داد ، عمر زمان ، فرخ اور نثاراحمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا تعلق منشیات فروش فاروق لالہ گروپ سے ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے دوران تفتیش ملزمان نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ پشاور سے بدنام زمانہ فاروق لالہ کے بیٹے عرفان کے ذریعے گاڑیوں کے ٹائروں اور خفیہ خا نوں میں منشیات چھپا کر لاتے تھے۔

     تفصیلا ت کے مطا بق ملز مان نے جنوری 2021میں ایک شخص محمد علی کو منشیات فروشی میں رکاوٹ ڈالنے پر فائرنگ کر کے زخمی بھی کر دیا تھا۔

 ملزمان اپنے دیگر سا تھیوں کے ساتھ مل کر کا لا پل ، چنیسر گو ٹھ اور ڈ یفنس میں ماہانہ 30 لاکھ  روپے کی مالیت سے زائد منشیات فروخت کرتے تھے جبکہ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن بھی بر آمد کی گئی ہے۔

Advertisement

        گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مار جارہے ہیں۔

 ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے  اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجرز چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں ، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملزمان منشیات کے علاوہ بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا تیار کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلا ئی کرتے تھے اور ملزمان کالا پل معصوم شا ہ کالونی میں جوئے کا اڈہ بھی چلا رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version