Advertisement

کراچی سمیت دیگر شہروں میں گیس کی قلت ہے ، شازیہ مری

شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے  کہا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں گیس کی قلت ہے اور گھریلو صارفین بھی پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے  گیس بحران پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے اندر گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جو نہایت ہی افسوس ناک عمل ہے

شازیہ مری نے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جو پاکستان میں 60 سے 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق جس صوبے سے گیس کی پیداوار ہوگی پہلے اس کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ صوبہ سندھ کو اپنے ضرورت کے مطابق گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے، ایک عرصے سے صوبہ سندھ  کے ساتھہ گیس بحران کی زیادتی کی جارہی ہے اور اب تو حد یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس نے  صوبہ سندھ کے صنعتوں کو گیس فراہمی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یہ نہ سمجھے کہ سندھ کے ساتھ زیادتی کرنے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی اس سے وفاق کمزور ہوگا، وفاقی حکومت کی یہ جو حرکت ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں گیس کی قلت ہے اور گھریلو صارفین بھی پریشان ہے، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبہ سندھ کو گیس فراہم کی جائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version