ہمارا مقصد کرپشن سے پاک پاکستان ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کرپشن سے پاک پاکستان ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب سکھر کی کارکردگی سے متعلق اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نیب سکھر مرزاعرفان بیگ نے نیب سکھر کی 2018 سے 2020 تک کی کارکردگی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی۔
اجلاس میں ڈی جی نیب سکھر مرزاعرفان بیگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ڈی جی نیب سکھر مرزاعرفان بیگ نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیب سکھر نے 2018سے 2020 تک 67 ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کئے۔
مرزا عرفان بیگ نے کہا کہ 67 نیب ریفرنسز میں اب تک 32 ملزمان کو سزائیں مل چکی ہیں، پلی بارگین کے دوران 77. 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔
ڈی جی نیب سکھر کا کیہنا تھا کہ محکمہ جنگلات سندھ کی ڈھائی لاکھ ایکڑ ایراضی قابضین سے خالی کرائی، بجلی چوروں اور نادہندگان سے واجبات کی وصولیابی سیپکو کی مدد کی گئی۔
مرزا عرفان بیگ کا یہ بحی کہنا تھا کہ شہر کے غیرفعال 109 واٹر پلانٹس فعال کروائے گئے، اندرون سندھ گندم کی اربوں روپے کی خورد برد کا انکشاف کیا اور تحقیقات کیں۔
ڈی جی نیب سکھر مرزاعرفان بیگ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات سے پی ایس او کو 9۔316 ملین روپے کی بچت ہوئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے سکھر نیب کارکردگی کو سراہا۔
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی ادارے ،جماعت یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاتفریق کاروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News