Advertisement

املی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

کھانوں میں املی کا استعمال ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا جاتا ہے ،املی میں وٹامن سی، وٹامن ای ،وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، میگنیز اور غذائی فائبر بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

املی کا پودا شمالی افریقہ اور ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے، املی کے پودے کے پتے بھی ذائقے میں کھٹے ہوتے ہیں ،املی کا استعمال متعدد بیماریوں کے علاج کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔

[amazonad category=”Auto”]

غذائی ماہرین کے مطابق مصالحہ جات کھانے کے سبب معدے میں پیدا ہونے والی گرمی اور تیزابیت کا مؤثر علاج بھی املی میں موجود ہے۔

املی میں پوٹاشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول یعنی منفی کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے اور آنت کے کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

Advertisement

املی میں موجود آئرن کی وجہ سے خون کے سرخ خلیے بنتے ہیں اور دیگر منرلز اور دھاتوں سے خون میں مادوں کی مقدار متوازن رہتی ہے، املی کی تاثیر ٹھنڈی ہونے کے سبب بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

وزن میں کمی کے لئے املی کا استعمال بہت بہتر نتائج دیتا ہے، املی بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں اضافی چربی جمنے نہیں دیتی۔

صحت کے لئے املی کے شربت کا استعمال گرمیوں میں بڑے پیمانے پر بہت شوق سے کیا جاتا ہے ۔

املی کا شربت بنانے کا طریقہ کار:

املی کا گودا 250 گرام ، چینی ایک کلو ، ایک لیٹر پانی ، نمک ایک چائے کا چمچ ، کالا نمک ایک چائے کا چمچ، بھنا اور پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ ۔

املی کو پانی میں ڈال کر گرائینڈ کر کے چھان لیں، اب اس میں مزید 1 لیٹر پانی اور چینی شامل کر لیں۔

Advertisement

اب اسے ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں، جب چینی صحیح سے گھُل جائے تو اس میں ایک چمچ نمک، ایک چمچ کالا نمک اور پسا ہوا زیرہ شامل کر لیں، اب اس مرکب کو ہلکی آنچ پر 30 منٹ کے لیے پکائیں، بعد ازاں اسے ٹھنڈا کر کے ایک کانچ کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔

اس شربت کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب مہمان کو پیش کرنا ہو یا خود پینا ہو تو ایک گلاس میں دو سے تین چمچ املی کا پکا

ہوا رکب ڈالیں اور باقی گلاس ٹھنڈے یخ پانی سے بھریں اور برف ڈال کر نوش فرمائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version