Advertisement

سیٹ پر اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے، اُشنا شاہ کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

اداکارہ اُشنا شاہ نے بتایا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

اُشنا شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی نئی باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ عورت کا رویہ جیسا بھی ہو اُن کو ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے۔

سیٹ پر موجود اگر کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ یہ اداکارہ ڈیمانڈنگ ہیں یا یہ اپنی چلاتی ہیں۔

اُشنا شاہ نے مزید کہا کہ اگر اُس ہی سیٹ پر موجود کوئی اداکار یا سینئر اداکار 5  گنا زیادہ برا رویہ بھی اختیار کرے یا کسی چیز کی ڈیمانڈ کرے تو اُن کی بات فوراً مان لی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version