Advertisement

ذوالقرنین بھی فلک شبیر کے نقشِ قدم پر چل پڑے

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین بھی پاکستانی گلوکار فلک شبیر کے نقشِ قدم پر چلنے لگے ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کی صفِ اول کی ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنول باورچی خانے میں موجود ہیں اور اس ہی دوران ان کے شوہر ذوالقرنین آتے ہیں اور اپنی اہلیہ کو گلاب کا پھول دیتے ہیں۔

 گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان سے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد سے فلک شبیر ہر آنے والے دن سارہ خان کو لازمی ایک پھول دیتے ہیں اور فلک شبیر کی اس عادت کو ان کی اہلیہ سمیت فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

تاہم اب فلک شبیر کے اس رنگ میں ذوالقرنین بھی رنگ گئے ہیں اور  ذوالقرنین نے بھی اپنی اہلیہ کنول آفتاب کو لال گلاب پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

Advertisement

ذوالقرنین اور کنول آفتاب کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے لیکن کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ذوالقرنین نے گلوکار فلک کو کاپی کرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version