سی این جی ایسو سی ایشن نے سڑکوں پر آکر احتجاج کی دھکی دے دی

آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن نے سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کی دھکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے 2300 سے زیادہ سی این جی اسٹیشن گورنمنٹ کی کمپنیوں کی بدانتظامی کی وجہ سے بند ہونے پر مجبور ہیں، سی این جی سیکٹر 450 ارب کا سیکٹر ہے جو حکومت کو اربوں روپے کا زرمبادلہ بچا کے دیتا ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سی این جی اسٹئشنز کی بندش کی وجہ سے 3 لاکھ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ جائیں گے، سی این جی فیول پر 15 لاکھ سے زائد گاڑیاں چلانے والے لوگ مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔
سی این جی ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سی این جی غریب متوسط عوام کا فیول ہے جن کا پیٹرول پر گاڑی چلانا محال ہے۔
غیاث پراچہ کا مزید کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کا منصفانہ اور طویل مدتی حل موجود ہے، وزیراعظم صاحب خصوصی توجہ کریں، ہمیں سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News