Advertisement

حمیمہ ملک نے ایمان علی سے خواجہ سراؤں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حمیمہ ملک نے اداکارہ ایمان علی سے مطالبہ کر دیا ہے۔

حمیمہ ملک نے ایمان علی سے خواجہ سراؤں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہم ایک ایسے ماحول میں رہتے ہیں جہاں ایک دوسرے کو کمتر ثابت کرنا عام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواجہ سرا کمیونٹی ہمارے لیے کسی ذلت کا باعث نہیں ہے، وہ اللہ کی ایک مخلوق ہیں اور ہماری طرح انسان ہی ہیں۔

Advertisement

حمیمہ ملک نے لکھا کہ ہمارے معاشرے میں اس مخلوق سے پیار محبت سے برتاؤ کرنے کے بجائے امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔

حمیمہ ملک نے لکھا کہ بطور ایک معروف شخصیت  یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کریں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بیان ایمان علی کی ایک سنگین غلطی ہے جس نے بےشمار لوگوں کے جذبات کو متاثر کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے بجائے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی نئی نسل کو کچھ نیا اور بہتر سکھا کر جائیں۔

حمیمہ ملک نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ایمان علی اپنے بیان پر اس کمیونٹی سے معافی مانگیں گی۔

واضح رہے کہ ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنےچہرے کو خواجہ سرا سے تشبیہ دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version