Advertisement

کپل شرما ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ مداح جان کر حیران رہ گئے

بھارت کے کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو ’دی کپل شرما شو‘ کے تیسرے سیزن کے لیے اپنا معاوضہ ایک دم بڑھا دیا۔

 [amazonad category=”Mobile”]

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا بحران کے باعث عارضی طور ہر بند کیا جانے والا کپل شرما کا کامیڈی شو آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا۔

یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ کپل شرما نے تیسرے سیزن کے لیے اپنا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سیزنز میں کامیڈین ایک قسط کے 30  لاکھ روپے لیتے تھے۔

Advertisement

تاہم اب تیسرے سیزن میں انہوں نے اپنا معاوضہ 50 لاکھ کردیا ہے۔

دوسری جانب کورونا بحران کے باعث عارضی طور پر بند کیے جانے والے شو کے حوالے سے کپل شرما کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے باعث شو سے دور ہیں لیکن کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد بھی اب تک پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ کپل شرما کے شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا، مومل شیخ سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

کپل شرما شو کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ شو کی ابتدا میں پاکستانی فنکار نسیم وکی بھی اس کا حصہ بنے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version