ایمن سلیم کی ویڈیو وائرل، مداح حیران رہ گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے نئے پراجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کر دی ہے۔
اداکارہ ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے نئے پراجیکٹ کیلئے 90 کی دہائی کا روپ دھار لیا ہے۔
ویڈیو میں آج کل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا خصوصی مرکز بننے والی اداکارہ ک 90کی دہائی کی ہیروئین بنے دیکھا جاسکتا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
ایمن سلیم نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’میں نے جو یہ سفر شروع کیا ہے اب میں سوچ کر حیران ہوں کی یہ جدوجہد آخر مجھے کہاں لے کر جائے گی ۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جاننے کے لیےآپ لوگ میرے ساتھ سفر میں شامل ہوسکتے ہیں ، میرے ساتھ رہیے۔
واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامےسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔
دونوں فنکاروں نے صرف ایک ہی ڈرامے میں اداکاری سے اپنی دلچسپ ڈائیلاگ ڈیلیوری اور جاندار اداکاری کے بل بوتے پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News