نور ظفر خان ایمی جیکسن سے زیادہ خوبصورت قرار

برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان جیسا لباس زیب تن کر لیا۔
حالیہ ہونے والے فیسٹول میں پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان کے لباس جیسا لباس پہنا مگر مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھایا۔
حال ہی میں ایک معروف برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے پاکستان کی معروف اداکارہ نور ظفر خان کے لباس جیسا لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
ایمی جیکسن کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جسے متعدد شوبز میڈیا پیجز کی جانب سے بھی تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
ایمی کی اِن تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو لباس گزشتہ سال نور ظفر خان کی جانب سے ایوارڈ 2020ء میں پہنا گیا تھا ویسا ہی لباس ایمی نے گزشتہ دن کانز فلم فیسٹول 2021ء میں پہنا ہوا ہے۔
ایمی جیکسن کی جانب سے جہاں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس لباس میں اپنی تصویریں شیئر کی گئی ہیں وہیں برٹش میڈیا کے تصدیق شدہ ایک بیج نے اپنے سوشل میڈیا پر نورظفر خان کے ساتھ ایمی جیکسن کا بنایا گیا کولاج انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔
پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی یہ تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں ، اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں پاکستانی شائقین کا کہنا ہے کہ اس لباس میں نور ظفر خان ایمی جیکسن سے کئی درجے بہتر اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

