دولہے نے دلہن کو تھپڑ دے مارا، وجہ جان کر سب حیران

دولہے نے اچانک ہی دلہن کو تھپڑ دے مارا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ ششدر رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس مین دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں رسومات کے دوران دولہے نے اچانک ہی دلہن کو تھپڑ دے مارا لیکن تھوڑی ہی دیر میں وجہ جان کر تقریب میں قہقہے بلند ہونے لگے۔
اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے کیلئے جوڑا اسٹیج پر کھڑا تھا تو دلہن کے چہرے پر دولہے کو مکھی نظر آئی اور اس نے اسی لمحے دلہن کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔
تھپڑ پڑنے کے بعد وہ مکھی وہاں سے اُڑی تو دولہے کو بھی فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا جس پر اس نے معذرت کی۔
ویڈیو میں اس واقعے کے بعد تقریب میں موجود مہمانوں اور دلہن کو قہقہے بلند کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

