کراچی: پولیس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

کراچی میں ائیرپورٹ پولیس کا شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ملزمان اسلحہ ، چھینے گئے موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحویل میں لی گئی موٹرسائیکل تھانہ شاہ فیصل کی حدود سے چوری کی گئی تھی جبکہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement