Advertisement

قربانی ایثار کا نام ہے، طاہر القادری

طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قربانی ایثار کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت کا عظیم تہوار ہے، ہر عظیم مقصد اور منزل کا حصول جذبہ ایثار سے مشروط ہے۔

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ موجود ہے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ کچھ اعمال ایسے ہوتے ہیں جو اللہ کے ہاں بہت مقبول ہیں، فریضہ حج کی ادائیگی اور قربانی ان میں سے سرفہرست ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  فلسفہ قربانی یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنی قیمتی ترین متاع کو قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہا جائے اور اس کی رضا پر خوش رہا جائے۔

Advertisement

ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے ایام میں اللہ کی خوشنودی کیلئے مستحقین اور مالی اعتبار سے کمزور لوگوں کی دست گیری کی جائے۔

 پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے جنہیں مالی آسودگی عطاء فرمائی ہے وہ بطور خاص ضرورت مندوں کی مدد کریں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version