Advertisement

جنت کشمیر کا سردار کوئی فرعون نہیں ہوسکتا ہے، مشعال ملک

مشعال ملک

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جنت کشمیر کا سردار کوئی فرعون نہیں ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے دنیا میں جنت بنائی تو یہ تحفہ صرف کشمیری قوم کو عطا کیا ہے، ہر کشمیری اس خوبصورت جنت کا سپاہی ہے۔

 مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت سرکار نے ہر ممکن کوشش کی اس جنت کو دوزخ میں تبدیل کرے، کشمیر میں ہر بار بھارت کو شکست ملی ہے، اللہ کا قانون ہے جنت کھبی دوزخ میں تبدیل نہیں ہوسکتی۔

انھوں نے کہا ہے کہ مودی تم کیا جانو بہادری اور دلہری کیا ہوتی ہے، مودی تمہیں لاکھوں کی فوج کا غرور ہے نا جو نہتی قوم پر قبضہ کرسکتی ہے، ہمارے پاس اللہ ہے جو سب سے بڑا ہے اور ہمارے پاس شہیدوں کی فوج ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس یاسین ملک، سید علی گیلانی اور آسیہ اندرابی ہیں، ہمارے نوجوان، بچے، بزرگ اور خواتین سمیت ہر کوئی کشمیر کا محافظ ہے، مودی تم بے بس ہو ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کو دبا نہ سکے، مودی تم کشمیریوں کو ہرا نہ سکے نہ مٹا سکے ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version