سکھر: نارا کینال کے مگرمچھ کا کمسن بچی پر جان لیوا حملہ

سکھر کے نارا کینال کے مگرمچھ نے ایک اور چار سالہ بچی کو جھپٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق آرڈی 115 کے علاقے میں خاتون اپنی بچی کو نارا کینال میں نہلا رہی تھی ، مگرمچھ کے اچانک حملے کے بعد بچی کی ماں تو جان بچانے میں کامیاب ہوگئی لیکن مگرمچھ بچی کو گھسیٹ کر پانی میں لے گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 4 سالہ سعیدہ مہر کا اب تک پانی میں کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے، جبکہ چند ماہ قبل بھی نارا کینال کے مگرمچھ نے ایک نوعمر بچی کو کھا لیا تھا یہ مگرمچھ کے حملے کا دوسرا واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے نکلنے والی 7 نہروں میں واحد نارا کینال میں کم و بیش 200 مگرمچھ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News