Advertisement

احسن محسن نے شنیرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری  کے اداکار احسن محسن اکرام نے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

احسن محسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس کو اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی دیا جو کہ ڈھکے چُھپے الفاظ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منال خان اور ان کے منگیتر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر کھری کھری سُنائی تھی۔

Advertisement

منال خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام گاڑی میں کہیں جارہے تھے۔

احسن گاڑی چلاتے ہوئے منال خان کی ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہمارے لیے ایک گانا گاؤ۔

Advertisement

منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ʼʼبے بی شارکʼʼ گانا شروع کردیتی ہیں تاہم گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیلٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔

شنیرا اکرم نے منال خان کی یہ ویڈیو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟

شنیرا اکرم نے مزید لکھا تھا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیلٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں، معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی

تاہم اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی زندگی بسر کریں اور آپ دوسروں کو کبھی بھی یہ حکم نہ دیں کہ آپ کو اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ کو صرف ایک زندگی ملتی ہے، اس سے لطف اٹھائیں، اس کی قدر کریں کیونکہ اس دنیا کی سب سے مہنگی چیز وقت ہے اور اگر آپ نے ایک بار جو وقت کھودیا، وہ واپس نہیں آسکے گا۔

Advertisement

احسن محسن نے لکھا کہ زندگی میں مثبت بننا نہ بھولیں، اپنے ساتھ سچے رہیں اور دوسروں کے ساتھ بھی نرم مزاجی کے ساتھ پیش آئیں۔

 اداکار نے مزید لکھا کہ آپ خود اپنی زندگی کے ایک چمکتے ہوئے اسٹار ہیں۔

احسن محسن کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے لکھا کہ آئیے! ہر چیز کو مثبت انداز میں لیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version