Advertisement

افغانستان نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا، سفیر کے علاوہ دیگر سفارتی اہلکاروں کو بھی افغانستان واپس بلا لیا گیا ہے۔

افغان میڈیا نے پاکستان سے افغانستان کے سفیر کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے اپنے سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان میں موجود تمام سفارتی عملے کو واپس بلایا ہے۔

خیال رہے کہ 16 جولائی کو افغانستان کے سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد میں اس وقت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اپنے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے گئی تھی۔

Advertisement

دفترِ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کا معاملہ ناقابلِ برداشت ہے، سفارت کاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی کیلئے پُرعزم ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ افغان سفارت خانے نے اطلاع دی تھی کہ افغان سفیرکی بیٹی پر کار میں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version